لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانا چاہوں گا۔
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، میں آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانا چاہتا ہوں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پچھلے دروازے سے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ وزیر اعظم ہیں۔ اسے انجام دینے کے لیے عوام کے علاوہ کسی اور چیز پر انحصار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج جو فیصلے کیے گئے ہیں اس کے اثرات پاکستان کے نوجوانوں کو اٹھانے ہوں گے، میرے خیال میں بہتر ہوگا کہ انہیں یہ فیصلے لینے کی اجازت دی جائے کیونکہ پاکستان کی 24 کروڑ 10 لاکھ آبادی کا تقریبا دو تہائی حصہ 30سال سے کم عمر ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود پیپلز پارٹی کا عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سوشل سیکیورٹی پروگرام کے فروغ کے لیے بھی ٹھوس منصوبہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کی تشکیل نو کی تجویز بھی ہمارے منشور میں شامل ہے۔
عام انتخابات کی شفافیت پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 2024 کے انتخابات پر شفافیت کے سوالات منڈلا رہے ہیں۔
اتوار, جنوری 12
تازہ ترین
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری
- صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے
- معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں: مولانا فضل الرحمان
- وزیر ہوابازی کا یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن و دیگر حکام کو خراج تحسین
- عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی دباؤ نہیں، بنی گالہ منتقلی کی پیشکش نہیں کی: خواجہ آصف
- تعلیم بنیادی حق، غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ہو گی: وزیراعظم
- ہَش منی کیس: مجرم ٹرمپ کا فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان