ماسکو: روس کا طیارہ 65 یوکرائنی جنگی قیدیوں کو لے کر گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ یوکرین سے واپسی پر بیلگوروڈ میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ کسی بھی قسم کی مدد ملنے سے پہلے ہی طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گیا۔
اس طیارے میں یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو روسی قیدیوں کے ساتھ تبادلے کے لیے لایا جا رہا تھا جب کہ طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 3 روسی فوجی بھی موجود تھے۔ حادثے میں تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے کی ایک ویڈیو میں طیارہ تیزی سے عمودی طور پر اترتا اور رہائشی علاقے میں زمین پر گرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
دریں اثنا روسی پارلیمنٹ کے سپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے یوکرین پر جنگی قیدیوں کو لے جانے والے مسافر طیارے کو مار گرانے کا الزام لگایا۔ یوکرین نے اپنے ہی فوجیوں کو ہوا میں گولی مار دی۔
دوسری جانب اے ایف پی نے یوکرائن کے مقامی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کی دفاعی فورسز نے روسی طیارے کو مار گرایا کیونکہ طیارہ S-300 زمینی فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائل لے جا رہا تھا۔
یاد رہے کہ روسی IL-76 طیارہ فوجیوں، کارگو اور فوجی سازوسامان جیسے ٹینک، ہووٹزر اور گولہ بارود کی نقل و حمل کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔