ننکانہ صاحب: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وعدہ کرتی ہوں نواز شریف کو خدمت کا موقع دیا تو مہنگائی ختم ہو جائے گی۔
ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں پہلی بار آئی ہوں، میری مائیں بہنیں اس سردی میں بھی بیٹھی ہوئی ہیں، ننکانہ صاحب کے لوگ مشکل وقت سے ڈرنے والے نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ جب نواز شریف وعدہ کر رہے تھے تو میں خوش ہو رہی تھی، نواز شریف یہ ننکانہ صاحب سجائیں گے، ننکانہ نے فیصلہ دیا، ننکانہ میں شیر کی جیت ہوگی۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ کسی جماعت یا فرد سے نہیں، 120 روپے فی کلو چینی سے ہے، ہمارا مقابلہ بجلی کے بڑے بلوں سے ہے، کہا جاتا ہے کہ نواز شریف لاڈلے ہیں، ہاں۔ وہ ہے، لیکن وہ لوگوں کا لاڈلا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو بار بار نکالتے ہیں، نواز شریف کو بار بار نکالا گیا لیکن ننکانہ والوں نے انہیں ووٹ دے کر واپس لایا، ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں، ہمارا مقابلہ 20روپے کی روٹی سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دھرتی کا کوئی سچا بیٹا ہے تو وہ نواز شریف ہے، آپ کے مسائل دنوں میں حل ہو جائیں گے، نواز شریف کو اتنے ووٹ دئیے کہ نواز شریف کو کسی کی بیساکھی کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، مقابلے میں کوئی نظر نہیں آئے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات