بیجنگ: چین کے جنوبی صوبے جیانگ شی کے شہر شانیو سٹی کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جب کہ متعدد افراد پھنس گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا اور مقامی حکومت نے بتایا کہ شینیو سٹی میں ایک گلی کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی اور جانی نقصان ہوا۔
چینی میڈیا نے مقامی فائر ریسپانس ایمرجنسی ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے بتایا کہ ضلع یوشوئی میں تیانگونن ایونیو پر ایک زیر زمین دکان میں دوپہر کے وقت آگ بھڑک اٹھی اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تہہ خانے میں انٹرنیٹ کیفے اور عمارت میں ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ تھا اور اسی دوران آگ بھڑک اٹھی۔
واضح رہے کہ ملک میں آتشزدگی کے بدترین واقعات کے بعد چینی صدر شی جن پنگ نے حکام کو ان واقعات سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
چین میں گزشتہ سال اور حال ہی میں آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جن میں صوبہ ہینان میں ایک اسکول میں آگ لگنے سے 13 بچے ہلاک اور عملے کے سات ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔