اتوار, ستمبر 8

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلیا کے آل رانڈر کیمرون گرین نے کووڈ کے ساتھ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔
برسبین میں ہونے والے اس میچ میں کیمرون گرین پروٹوکول کے مطابق ٹیسٹ میچ میں حصہ لے رہے ہیں، وہ دیگر کھلاڑیوں سے الگ ہیں۔
اس کے علاوہ کیمرون گرین گرانڈ میں بھی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملاتے۔
جوش ہیزل ووڈ کی وکٹ لینے کے بعد بھی کیمرون گرین جشن میں شامل نہیں ہوئے، کیمرون گرین میچ سے قبل ترانے کے دوران بھی دیگر کھلاڑیوں سے دور رہے۔
برسبین ٹیسٹ سے پہلے، کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹریوس کو ہیڈ کووڈ سے نجات مل چکی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ برسبین ٹیسٹ کا آج پہلا دن ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version