کراچی: سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کراچی میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
خفیہ اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کراچی سے گرفتار کر لیا۔سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں اہم کمانڈروں سمیت 17 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔انہیں ٹی ٹی پی قیادت کی سرپرستی میں افغانستان سے مدرسے کے طلبا کے طور پر منظم کیا گیا تھا۔
گرفتار دہشت گرد 2007 سے 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سوات/مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز اور این جی اوز پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔
یہ دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ، نسلی، سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔
یہ نیٹ ورک افغانستان میں ٹی ٹی پی کی اعلی قیادت کے لیے بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرتا تھا۔اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی جنہیں افغانستان سے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں تک مختلف کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق