اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں بھارت ملوث ہے، اشوک کمار اور یوگیش کمار نامی شہریوں نے اپنے ایجنٹوں کو قتل کرنے کے لیے رقم دی جس کے شواہد موجود ہیں۔
دفتر خارجہ میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا کہ ہم نے بھارت کی جانب سے دو پاکستانی شہریوں کے قتل کے شواہد کی تصدیق کر دی ہے۔ کمار نے یہاں ایک مقامی قاتل کی خدمات حاصل کیں اور شاہد لطیف کو قتل کروا دیا۔
سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر عمیر نے 5 ٹارگٹ کلرز پر مشتمل ٹیم بنائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا، قاتل عمیر 12 اکتوبر کو ملک سے باہر فرار ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا کیس محمد ریاض کا ہے جسے راولاکوٹ میں صبح سویرے قتل کیا گیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ عبداللہ علی نامی قاتل نے 8 ستمبر کو محمد ریاض کو قتل کیا۔
سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ ملک میں موجود بھارتی ایجنٹوں نے ان قتلوں کے پیسے وصول کیے، بھارتی ایجنٹوں کے نام اشوک کمار اور یوگیش کمار ہیں۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کا بین الاقوامی سطح پر احتساب ہونا چاہیے کیونکہ جب قتل ہوا تو بھارتی سوشل میڈیا پر خوشی منائی گئی، بھارتی سوشل میڈیا پر مقتولین کو دشمن بنایا گیا جب کہ ٹارگٹ کلرز عمیر اور محمد عبداللہ تھے۔ جن کے اقبالی بیانات بھی موجود وہیں’قاتلوں کے اکانٹس میں رقم منتقل ہونے کے حلف نامے اور شواہد بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے یہ فعل صرف پاکستان میں نہیں کیا بلکہ بھارت اس سے قبل کینیڈا اور امریکہ میں بھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ محمد ریاض کو چند ماہ قبل 8 ستمبر کو راولاکوٹ میں قتل کیا گیا تھا جب کہ شاہد لطیف کو 11 اکتوبر کو ڈسکہ میں قتل کیا گیا تھا، قتل ہونے والے محمد ریاض اور شاہد طائف پرامن شہری تھے اور ان کا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے خودکشی کی تھی۔ کشمیر میں جاری مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کا کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے جو ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف سمیت ہر فورم پر اٹھا سکتا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسیاں دنیا بھر میں ایسی حرکتیں کرتی رہی ہیں جیسے کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل اور یہ واقعہ پوری دنیا میں رپورٹ ہوا ہے۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی