ملتان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فتنینے ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا، آج جو سیاست چل رہی ہے وہ شریعت کی نظر میں درست نہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ قاسم العلوم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو دھوکے سے متعارف کرایا گیا ہے، یہ مفادات کی سیاست ہے، ہر امیدوار اسمبلی کا رکن بننا چاہتا ہے، کوئی بھی سیاسی جماعت سوچ سمجھ کرملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب فتنہ تھا تو کہتا تھا کہ ملک معاشی طور پر نیچے جا رہا ہے، آج امن و امان قائم کرنے کے لیے گھر گھر جا رہا ہوں، گزشتہ ایک سال سے افغانستان کے ساتھ ہمارے حالات خراب ہو ئے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جے یو آئی نے امارت اسلامیہ کی حمایت کی تھی، ہم نے کبھی امارت اسلامیہ کے لیے اپنا موقف نہیں بدلا، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیل حماس سے نہیں لڑ سکتا، میں اسرائیل کے خلاف کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کی۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کا خون بہایا، لیکن کشمیر اس کے حوالے کر دیا گیا، غلام ابن غلام ہمیں آزادی کا درس دے رہے ہیں، تین سو سال تک انگریزوں کی غلامی کرنے والے ہمیں آزادی کا بتا رہے ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ مدرسہ ملک کا نظام سکھاتا ہے، ہم دینی اور جدید علوم کے قائل ہیں، لیکن آپ نے شرعی علوم کا انکار کیا، تقسیم پیدا کی، ہم نامساعد حالات میں بھی سیاسی چالاکی سے کام کر رہے ہیں۔ اقتدار تک پہنچنے کے نام پر نہیں۔
ہفتہ, مئی 10
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔