اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کی روک تھام کے لیے عالمی برادری اور ترقیاتی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔
اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم سے صدر روٹری انٹرنیشنل سٹیفنی آرچک کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، وفد میں تھامس انتھونی گمپ، محمد فیض قدوائی، عبدالعزیز میمن اور مسرور شیخ بھی شامل تھے۔
ملاقات میں وفد نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو پاکستان سمارٹ ولیج پروگرام اور پولیو سے بچا کے حوالے سے روٹری انٹرنیشنل کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انوار الحق کاکڑ نے روٹری انٹرنیشنل کی پہلی خاتون صدر سٹیفنی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور روٹری انٹرنیشنل کی پاکستان میں انسداد پولیو، تعلیم اور دیگر شعبوں میں خدمات کو سراہا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وہ پاکستان میں پولیو کی روک تھام کے لیے عالمی برادری اور ترقیاتی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ہم پرعزم ہیں کہ ملک کے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ رکھا جائے’ حکومت روٹری انٹرنیشنل کے پروگرامز میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی’ امید کرتے ہیں کہ آپ کی تنظیم پروگراموں کی رسائی کو مزید وسعت دے گی۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا