راولپنڈی: آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، جہاں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اور جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور اڈیالہ میں جاری ٹرائل کے حوالے سے سکیورٹی، عدالتی سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
میاں فاروق نذیر نے قیدیوں کے لئے فلاحی اقدامات’، قیدیوں، حوالاتیوں، نوعمربچوں اور خواتین کے وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کی درخواست پر ٹیلی فون کالز کی سہولت ہفتے میں ایک سے بڑھا کر دو بار کرنے کے احکامات جاری کیے جب کہ خیبرپختونخوا کے قیدیوں کی درخواست پر ٹی وی کیبل پر روزانہ دو گھنٹے پشتو چینل کو چلانے کے احکامات بھی دیئے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ قیدیوں کی سہولت کے لیے جیل کے اندر سمارٹ یوٹیلیٹی اسٹورز کھولے جائیں جہاں صبح سے شام تک چائے، کافی، کوریڈرنک، بیکری اور دیگر اشیا دستیاب ہوں گی۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے جیل میں بند سیاسی رہنماؤں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، چوہدری پرویز الہی، شیخ رشید احمد، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے وارڈز کا معائنہ کیا اور ان سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔
جیل حکام کے مطابق عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماں نے جیل میں قانون کے مطابق فراہم کی جانے والی سہولیات اور جیل افسران و ملازمین کے رویے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی جی جیل خانہ جات کے دورے کے دوران کسی سیاسی رہنما نے جیل افسران و ملازمین کے تعاون، طبی سہولیات کی فراہمی اور رویے کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز