لاہور: محکمہ موسمیات نے کل 27 جنوری سے ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں طویل خشک موسم کے بعد آج ملک میں داخل ہوں گی جو 27 سے 31 جنوری تک بالائی علاقوں میں رہیں گی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں کل سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ 27سے 31 جنوری تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ اور بنوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
28 اور 29 جنوری کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد اور پوٹھوہار ریجن میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، 30 اور 31 جنوری کو گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ مری، گلیات اور ناران میں برفباری کے باعث ٹریفک میں خلل کا خدشہ ہے۔
بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا کے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
جمعہ, نومبر 22
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار