کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بلاک کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
جامعہ کراچی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ علم کا حصول دنیا کے مسائل کے حل کا واحد ذریعہ نہیں، پڑھے لکھے لوگوں نے دنیا میں کئی مظالم کیے، تعلیم کی بنیاد تربیت نہیں ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر ہے اور انسانیت زوال پر ہے، جب یہودیوں کو مارا گیا اس پر بات کی جاتی ہے’آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے، یہ سب تعلیم یافتہ قومیں کر رہی ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ میں کہتا ہوں کچھ، ٹی وی پر کچھ اور چل رہا ہے، ہوتا کچھ اور پیغام کچھ اور جاتا ہے، ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اور نئی ایجادات کی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بند کر دیا جاتا ہے، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے نہیں چلے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں، ڈنڈاسے معاملہ حل نہیں ہوگا، قانون قرآن و سنت سے بنتا ہے، قاضیکا کام قانون پر عمل کرانا ہے’یہ قرآن میں ہے۔ کہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق