پشاور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل جس نے بھٹوکی بیٹی پر مقدمات بنائے خود اس اس کی بیٹی کے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا’ میں مخالفوں کی بیٹیو ں کو جیلوں میں نہیں ڈالوں گا’ آج جو کچھ آپ کر رہے ہیں کل وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔
پشاور حیات آباد میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واحد جماعت ہے جو غریبوں، پسماندہ طبقے کی جماعت ہے، ہم ایسے مفت اور معیاری ہسپتال بنائیں گے جہاں پیسے کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی، تمام بیماریوں کا مفت علاج علاج ہوگا اور یہ کام میں نے سندھ میں دکھایا ہے جہاں دوا، چیک اپ، علاج اور ٹیسٹ سب مفت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھوکا نہ رہے اس لیے یوسی کی سطح پر بھوک مٹا پروگرام شروع کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی کے شرپسندوں کی وجہ سے الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نفرت، تقسیم اور انتقام کی سیاست نہیں کروں گا، سیاسی مخالفین کی بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں نہیں ڈالوں گا، سیاسی مخالفین سن لیں، آج جو کچھ آپ کر رہے ہیں کل آپ کے ساتھ ہو گا، بے نظیر۔ بھٹو اور آصف زرداری پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، کارکنوں پر تشدد کیا گیا، عورت کی حکمرانی کو ناقابل قبول کہا گیا، پھر انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ان کے ساتھ وہی ہوا، جنہوں نے بھٹو کی بیٹی پر ظلم کیا۔
بلاول نے کہا کہ ہم نے خان صاحب کو بھی کہا تھا کہ انتقام کی سیاست نہ کریں اور ہر ایک پر چور ہونے کا الزام نہ لگائیں اور آج خود عمران خان پر چور ہونے کا الزام لگاہے’ وہ خود جیل میں ہیں، کہتے تھے کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا، آج کہتا ہے کہ کسی سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے سرپرائز کہہ کر اپنی ہی حکومت ختم کر دی، خان صاحب آپ کو سرپرائز کیسا لگا؟
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جیل میں ہی احساس ہو گیا ہوگا کہ حکومت ایسے نہیں چلتی، لیکن ہم واحد جماعت ہیں جو سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کہتی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پر الیکشن لڑ رہی ہے جبکہ وہ ہماری کارکردگی پر الیکشن لڑنا چاہتی ہے۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز