ایبٹ آباد: چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ منشور کاغذ کا ٹکڑا نہیں، منشور آپ سے کیا گیا سچا وعدہ ہے، کیا نواز شریف نے کوئی وعدہ کیا جو پورا نہیں کیا؟
مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مانسہرہ جلسے کے بعد ایبٹ آباد والوں کا پیغام ملا ہے اور تمام کام چھوڑ کر ایبٹ آباد آگئی ہوں ۔ آپ سب بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 22، 22 گھنٹے کی وڈشیڈنگ ختم کی، 2013 میں ہر طرف دہشت گردی تھی، نواز شریف نے ہر طرف سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف نے کہا تھا ہزارہ موٹروے بنائیں گے، انہوں نے بنایا، منشور وہ نہیں جو یہ ہے۔ ہے ویب سائٹ پر جاری کردو’، ہم نے بہت محنت اور عرق ریزی سے منشور بنایا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کا منشور دے رہے تھے جب میں ان کے ساتھ بیٹھی تھی’ میں نے یہ کبھی گستاخی نہیں کی میاں صاحب کی تقریب کے دوران اٹھ کر چلی جاؤں۔ نواز شریف نے پلان بنالیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس کیسے دینے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے’ ووٹ کاغذ کی پرچی نہیں، یہ آپ کی تقدیر کا فیصلہ ہے، خدا کے لیے خیبرپختونخوا کو اس بار سمجھداری سے ووٹ دینا، آپ کا ووٹ مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ خیبر پختونخوا کے آپ نے شیر پر اتنی مہریں لگانی ہیں کہ شیر حکومت میں آکر آپ کی خدمت کے لیے دن رات کام کرے گا، آپ ایک موقع دیں، ہم نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے۔
بدھ, جولائی 2
تازہ ترین
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔