ایسٹ لندن: آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسرا میچ جیت لیا۔
ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19ٹیم نے نیوزی لینڈ کی انڈر 19ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی سمیٹی۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 141رنز کا آسان ہدف دیا تھا جسے اوپنرز شاہ زیب خان اور شمائل حسین نے 25.2 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔ شاہ زیب خان نے 80 اور شمائل حسین نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 38اوورز میں صرف 140رنز پر آل آٹ ہوگئی۔
عرفات منہاس نے پانچ اوورز میں چھ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جن میں دو میڈن اوورز بھی شامل ہیں جبکہ عبید شاہ نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔ علی اسفند اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹورنامنٹ میں دوسری بار شاہ زیب خان کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان گروپ ڈی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
یاد رہے کہ اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 181رنز اور نیپال کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں