شکارپور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں ترقیاتی منصوبے روکے گئے، پی ٹی آئی والے اب بھی کہتے ہیں دوبارہ آئیں گے، ہم نے آپ کو اس طرح بٹھایا کہ آپ واپس نہیں آئیں گے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی ہمیں کہتے تھے کہ ہم نیا پاکستان بنا رہے ہیں، ہم اپنے نوجوانوں کو گمراہ نہیں دیکھنا چاہتے، ملک پر فتنہ مسلط ہوا تو اس کے خلاف لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فتنے کے دور میں شرح نمو صفر سے نیچے چلی گئی، افغانستان 40 سال سے حالت جنگ میں ہے، لیکن آج افغان کرنسی کی قدر پاکستانی روپے سے زیادہ ہے، پاکستان کو خوشحال معیشت کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگ ہمیں طعنے دیتے ہیں کہ ہم اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہماری جنگ اسلام کو اقتدار میں لانے کی ہے، جے یو آئی اسلام کو اقتدار میں لانے کی جنگ کی وارث ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ کیا ہمارے ہاں امن و امان ہے اور لوگوں کی جانیں محفوظ ہیں؟ روزانہ انسانی جانیں لی جاتی ہیں، معیشت ٹھیک نہیں، ہم دوسروں کو خیرات دیتے تھے، آج بھیک مانگ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالم اسلام پر کفر کا سایہ کیوں ہے؟ ہمیں اپنے کردار کا جائزہ لینا ہوگا۔
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق