سیالکوٹ: قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ پر ہونے والا ظلم برداشت کروں گا اور کر رہا ہوں لیکن عوام کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ برداشت نہیں کر سکتے۔
سیالکوٹ میں میاں محمد نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جوروٹی چار روپے میں بچا تھا وہ اب پچیس روپے میں مل رہی ہے، پیٹرول 65 روپے فی لیٹر رہ گیا تھا، آج کتنا مہنگا ہو گیا ہے، چینی پچاس روپے فی کلوہے۔آج 150 تک پہنچ گئی’ انہوں نے کہا کہ اس قوم پر کتنا ظلم ہوا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے، ملک کی یہ حالت کر دی ہے، بجلی کے بل مہنگے ہیں، گیس ناپید ہو چکی ہے، سب عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ نہ بجلی، نہ گیس، نہ روٹی نہ پیٹرول، سب چیزیں عوام کے بس سے باہر ہوگئیں، 2017 بہتر تھا یا 2023-24 جنہوں نے ملک کے ساتھ ظلم کیا ایسا کیوں کیا ‘یہ ظلم مجھ پر نہیں قوم پر کیاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے اوپر ہونے والا ظلم برداشت کروں گا اور کر رہا ہوں لیکن جو ظلم عوام کے ساتھ ہوا ہے میں برداشت نہیں کر سکتا۔ ان شاء اللہ خوشحالی جو ہم سے دور ہوگئی ہے اس کو واپس لوں گا’ مجھے آپ کا ساتھ چاہیے۔
قائد پاکستان مسلم لیگ نواز میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ وفادار اور بہادر لوگوں کا شہر ہے۔ سیالکوٹ کے لوگ کہہ رہے ہیں نواز شریف لویو ‘میں کہہ رہا ہوں لویو ٹو ‘ حکومت ملی تو لاہور سے سیالکوٹ تک ٹرین چلائیں گے۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف سے میرا طالب علمی کے زمانے سے تعلق ہے، خواجہ آصف نہ صرف دوست، سیاستدان بلکہ بہترین انسان بھی ہیں۔ ہمارا خواجہ آصف سے 55 سال کا رشتہ ہے’ ہم نے اکٹھے گورنمنٹ کالج لاہور میں گریجوایشن کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سیالکوٹ سے محبت ہے، میں باہر سے آیا تو کہا کہ خواجہ صاحب ہمیں سیالکوٹ جانا ہے، سیالکوٹ موٹروے ہم نے بنائی لیکن افتتاح کا موقع نہیں ملا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ نوجوان ن لیگ کے ساتھ نہیں، سارا جلسہ 30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کا ہے، حکومت میں آئے تو لاہور سے سیالکوٹ تک ٹرین چلائیں گے۔ شہباز شریف نے نوجوانوں سے لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز کی بات کی ہے جو سب کو ملیں گے۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔