پشاور: اے این پی نے خیبرپختونخوا کے عوام کو بیوقوف کہنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
اے این پی کے ترجمان ثمربلور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہے۔ یہ الفاظ ایسے وقت کہے گئے جب ان کی بیٹی نے اسی صوبے میں انتخابی مہم چلا رہی تھیں’یہ لوگ یہاں آکر ووٹ کیسے مانگیں گے۔
ثمربلور نے کہا کہ ماضی میں اسی جماعت نے ہمیں حقوق دینے سے انکار کیا تھا اور تحریک کے رہنما خان عبدالولی خان نے اتحاد چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، شاید آج نواز شریف ایک بار پھر تاریخ دہرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والا ہر شخص اس ملک میں معزز سمجھا جاتا ہے لیکن پختونخوا کے عوام کے نمائندے ا بھی موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہ صرف اس فعل کی مذمت کرتے ہیں بلکہ نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔