تہران: ایران نے اپنی سرزمین میں 9 پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے والے امن دشمن عناصر کو سزا دے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے سراوان میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور تحقیقاتی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حملہ آور جن کی تعداد 3 تھی، کو ڈھونڈ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ زخمیوں سے حملہ آوروں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے گورنر نے کہا ہے کہ پولیس اس افسوسناک واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش کر رہی ہے اور ہم جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرنے والے 9 پاکستانیوں کو گولی مار کر ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا گیا تھا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان ایران حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک نے سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پاکستانی صوبے بلوچستان میں ایران کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان نے اپنا سفیر واپس بلا لیا اور ایرانی سفیر کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روک دیا۔
اس کے علاوہ پاک فوج نے ایرانی حملے کا جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ جس کے بعد دونوں ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔