پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ 8فروری کو جو شخص چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے تیر پر ٹھپہ لگا کر اس کی سازش کو ناکام بنائیں۔
بلاول بھٹو نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ آپ کو گمراہ کرنا چاہتی ہے اس لیے آپ سمجھداری سے ووٹ دیں اور چوتھی بار وزیراعظم بننے کے خواہشمندوں کی سازش کو ناکام بنائیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک جماعت نے وہی پرانی سیاست شروع کر رکھی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں گے، لیکن وہ نہیں جانتے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں کو سمجھائیں کہ اب وہ ن لیگ نہیں رہی لہذا شیر پر ٹھپہ لگانے کی بجائے تیر پر ٹھپہ مارو کیونکہ ہم تین نسلوں سے حکومت کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک اس وقت خطرے میں ہے، معاشی اور جمہوری بحران ہے، جب کہ دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، لیکن صرف پیپلز پارٹی ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے، کوئی اچھا طالبان نہیں ہوگا اور کوئی برا طالبان نہیں ہوگا۔ جو ہمارے آئین کو نہیں مانیں گے تو پاکستان انہیں منہ توڑ جواب دے گا اور یہ صرف پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ تحریک انصاف کو نشان نہیں ملا کیونکہ ان کے وکلا بغیر تیاری کے سپریم کورٹ گئے، اس لیے اب مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے جائیں۔ پی ٹی آئی کو پلانٹڈلوگوں کی وجہ سے نقصان ہوا۔
ہفتہ, نومبر 2
تازہ ترین
- قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضا مند ہو گیا: عطا تارڑکا دعویٰ
- ایف بی آر کو پہلے 4 ماہ میں 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا
- وزیر اعظم کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری، اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری پراتفاق
- بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، سکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
- امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات
- افغان عبوری حکومت اندرونی تنازعات کے نرغےمیں، ڈپٹی وزیر خارجہ کی تردید
- وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
- پشاورمیں8نومبرکواحتجاجی تحریک شروع ہوگی: رؤف حسن
- کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا: مریم نواز
- اسرائیل کے ایران پرفضائی حملے، پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹرز سمیت فوجی اہداف نشانہ
- پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی ازسرنوتشکیل، جسٹس منیب، جسٹس منصوردوبارہ شامل
- سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی وجہ سے پریشان ہے: طاہراشرفی