سکھر: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم حقوق، بہتر معیشت، اسلامی نظام اور ترقی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے جامعہ حمادیہ منزل گاہ مدرسہ سکھر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم الشان اجتماع ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب ملک بھر میں عام انتخابات کی ہوا چل رہی ہے، عوام کی رہنمائی کرنا ہمارا فرض ہے۔ ووٹ کے صحیح اور درست استعمال کی تربیت کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست ایک مقدس وظیفہ ہے، جس کی بنیاد انبیا کرام نے رکھی، اس مقدس سیاست کو اس ملک میں 75 سال سے جھوٹ اور بے ایمانی کی بنیاد پر ناپاک کیا گیا ہے۔ کیا اب ضرورت نہیں کہ سیاست کو اس مقدس مقام پر دوبارہ بحال کرایا جائے’اس اقتدار کی جنگ کو جمعیت علمائے اسلام جہاد تصور کرتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ملک اور انسانیت کے حقوق کی جنگ لڑی، آج ہمارے ملک اور ہماری معیشت کو سہارا دینے والا کوئی نہیں، ایسے لوگوں کو لایا گیا جنہوں نے پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 75 سال سے پاکستان کی سیاست کو بہت غور سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے قربانیاں دے کر اس پاکستان کو حاصل کیا تھا’ سیاست ایک مقدس نام ہے’ لیکن آج اس سیاست کو جھوٹ اور فریب کا نام دے دیاگیا۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جب ہم الیکشن لڑتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم ایک سیٹ کے لیے لڑ رہے ہیں، آپ کے لیے سیاست سیٹ کی لڑائی ہوگی، لیکن ہم جس راستے پر ہیں وہ قرآن و سنت کا راستہ ہے۔
اتوار, جون 22
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک