ہارون آباد: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہا، عمران خان پھر کشکول پہنچ گئے۔
نواز شریف نے ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج عوام کے سامنے سرخروئی کے ساتھ کھڑا ہوں، آپ کا نعرہ سن کر میرا خون 5 کلو بڑھ گیا، کسانوں سے پوچھیں نواز شریف کے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور پوچھو آج کتنے کا ہے، میں نے لوڈشیڈنگ ختم کی، سستی بجلی لایا، بتاؤ نواز شریف یاد آتاہے کہ نہیں؟
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پیٹرول 60 روپے فی لیٹر تھا اور آج 250 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک میں کرپشن ختم ہو چکی تھی، کیا آپ کو نواز شریف یادآتا ہے، ثاقب نثار بتاؤآپ نے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کیوں دیا جسے دنیا کرپٹ ترین کہہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو الوداع کہا اور ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا۔ عمران خان پھر کشکول لے کر بھیک مانگنے نکل پڑا۔ ہم ایٹمی دھماکے کرتے ہیں اور یہ شہیدوں کے پتلے جلاتے ہیں اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ مجھے کیوں جیل میں ڈالا، جن جج صاحبان نے مجھے جیل میں ڈالا اور آج استعفی دے کر گھر جا رہے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ ان کے کرتوت خراب ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا کہ میں نے اپنے اوپر مظالم سہے، زخم سہے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا، قومی سلامتی کو دا پر نہیں لگایا اور قومی راز افشا نہیں کیے، لیکن عمران خان نے اقتدار سے محروم ہوتے دیکھ کر پاکستان پر حملہ کردیا۔آج نتیجہ دیکھ لیا، اس کا کردار بہت افسوس ناک تھا، اس نے گھنانی سازش کی اور ملکی سلامتی کو دا پر لگا دیا۔
اتوار, اپریل 20
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔