ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی مہم میں حصہ لینے والی دیگر جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں ایک بار پھر ڈی آئی خان میں موجود ہوں، یہاں کے عوام جوش اور ولولے سے ہمارا استقبال کرتے ہیں۔ ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کا رشتہ تین نسلوں سے چلا آ رہا ہے، بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید نے بھی یہاں سے الیکشن لڑا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کے سلسلے میں آپ کے پاس آیا ہوں، جو لوگ سردی اور برفباری کے باعث الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے ان کا کیا بنے گا، 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے مہم نہ چلائیں لیکن میں اپنے جیالوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا، جیالے وفادار اور بہادر لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک بار پھر خطرے میں ہے، آج عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، آگے معاشی بحران بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ دیگر جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں اور امیروں کو فائدہ پہنچاتی ہیں، ہم نے غریبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی معاشیمعاہدہ تیار کیاہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا 10 نکات پر مشتمل ہے اور اسی طریقے سے ہم عوام کو ریلیف دیں گے۔ وزیراعظم بنا تو عوام کی آمدنی دوگنی کر دوں گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اشرافیہ اور دیگر کو سبسڈی دی جاتی ہے اور 17 وزارتوں پر 300 ارب روپے خرچ کئے جاتے ہیں، لیکن میں ان وزارتوں کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا۔
الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہے، انتخابی معرکے میں کوئی اور نہیں بچا، خان صاحب موجودہ الیکشن سے باہر ہیں اور مولانا عوام سے ووٹ مانگنے بھی نہیں آئے۔ تو وہ بھی باہر ہے۔ مقابلہ صرف شیر اور تیر کا ہو گا۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔