انڈر 19ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے عبید شاہ کی تباہ کن بالنگ اور احمد حسن کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ کے شہر پوچیفسٹروم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان انڈر 19 کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی بالرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، آئرلینڈ کی 3 وکٹیں صرف 30 رنز پر گرگئی تھیں اور یوں آئرلینڈ انڈر 19 کی پوری ٹیم 18ویں اوور میں 181 رنز پر آل آٹ ہوئی۔آئرلینڈ کے جوہن میکنلی 53 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، پاکستان انڈر 19 کے عبید شاہ 3 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
عبید شاہ انڈر 19 ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کرنے والے نمبر ون بالر بن گئے ہیں۔جواب میں پاکستان انڈر 19 نے ہدف 44ویں اوور میں 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی ٹیم 96 رنز پر 5 وکٹیں گنوا مشکلات سے دوچار تھی لیکن اس مرحلے پر احمد حسن نے جرات مندانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
احمد حسن نے 57 رنز کی باری کھیلنے کے ساتھ ساتھ 25 رنز بنانے والے ہارون ارشد کے ساتھ 53 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ڈائر نے 4 وکٹیں لیں۔احمد حسن کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔