سیکنڈ کا دوبارہ تعین کرنے والی گھڑی ایجاد
بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے ایک ایسی گھڑی ایجاد کی ہے جو وقت کے بارے میں ہمارے تصور کو مکمل طور پر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
چینی سائنسدانوں کی بنائی ہوئی یہ آپٹیکل گھڑی ہر سات ارب سال بعد ایک سیکنڈ کھوتی یا بڑھاتی ہے۔ یہ گھڑی انسانوں کو وقت کی بنیادی اکائی کی نئی تعریف کرنے کے قریب لا سکتی ہے۔
اس شاندار کامیابی نے چین کو درست وقت کا تعین کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بنا دیا ہے۔
طبیعیات دان پین جیانوی کی سربراہی میں تحقیقی ٹیم نے لکھا کہ اس آلے نے عالمی آپٹیکل کلاک نیٹ ورک کے قیام کی راہ ہموار کی دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلہ طبیعیات کے بنیادی نظریات کو جانچنے، کشش ثقل کی لہروں کا پتہ لگانے اور تاریک مادے کی تلاش کے نئے مواقع کھولے گا۔
واضح رہے کہ اسٹرونٹیم پر مبنی سب سے درست وقت کی پیمائش کرنے والی آپٹیکل کلاک بولڈر، امریکا کی کولوراڈو یونیورسٹی میں ہے، جسے ایک چینی نژاد امریکی ماہر طبیعیات کی قیادت میں بنایا گیا تھا۔
یہ گھڑی زیادہ درست ہے اور چینی سائنسدانوں کی بنائی ہوئی گھڑی سے زیادہ مستحکم انداز میں کام کرتی ہے۔
جمعرات, جنوری 2
تازہ ترین
- پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا
- محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- جب تک یہودی فلسطین میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
- گورنر کے پی نے صوبائی حقوق کیلئے سیاسی و تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دیں
- جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
- 8فروری الیکشن میں ارینجمنٹ کے ذریعےحکومت بنوائی گئی: جاوید لطیف
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی