لاہور: عدالت نے الیکشن کے دوران عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم جاری کردیا۔
ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند بناتا ہے۔ عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم اور منشور کی تشہیر بنیادی حق ہے۔
منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے آزاد میڈیا کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے۔ آزادی اظہار کے بغیر انتخابات کو منصفانہ اور شفاف نہیں کہا جا سکتا۔
عدالت نے عام انتخابات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کیسز کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر کوریج نہ ملنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق