آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 262ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے فوج کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
فورم نے کہا کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھارت کی گھنانی مہم پر بریفنگ دی گئی۔
فورم نے اتفاق کیا کہ بھارت کی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے، قومی خودمختاری، قومی عزت اور عوام کی امنگوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کے مجرمانہ رویے پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکی ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے ریاستی طاقت کے استعمال پر دنیا بھر میں قتل و غارت گری پر شدید تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔
فورم نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ تنازع کے منفی اثرات اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔فورم نے متفقہ طور پر فلسطین میں فوری جنگ بندی اور تنازعہ فلسطین کے پرامن حل کی فوری ضرورت کو تسلیم کیا جبکہ کانفرنس کے شرکا نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرے گا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت۔ اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری، غیر قانونی تارکین وطن، غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جب کہ فورم معیشت اور عوامی بہبود کے حوالے سے مثبت اثرات کو بلا روک ٹوک جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
فورم کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی اور آرمی چیف نے فارمیشنز کے کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت، تربیت کے دوران بہترین کارکردگی اور جوانوں کے حوصلے اور فلاح و بہبود کے معیار کو برقرار رکھیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا شرکاء کانفرنس نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی