بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں طالبان کی حکومت والے افغانستان کے ایلچی کی اسناد قبول کر لیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے منگل کو ایک سرکاری تقریب کے دوران افغان سفیر مولوی اسد اللہ (بلال کریمی) کی سفارتی اسناد وصول کیں
جس کے بعد چین پہلا ملک بن گیا جس نے طالبان کے سفیر کو افغانستان کا جائز نمائندہ تسلیم کیا۔
2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مولوی اسد اللہ بلال کریمی کسی بھی ملک میں افغانستان کے پہلے سرکاری طور پر تسلیم شدہ سفیر ہیں۔
یاد رہے کہ مولوی اسد اللہ(بلال کریمی) یہ عہدہ سنبھالنے کے لیے نومبر 2023 کے آخر میں چین پہنچے تھے، جہاں انہوں نے اپنی اسناد چین کی وزارت خارجہ کے پروٹوکول کے سربراہ ہانگ لی کے حوالے کی تھیں۔
اس ملاقات میں ہانگ لی نے افغان سفیر کا خیرمقدم کیا اور اسے چین اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ترقی میں ایک اہم قدم قرار دیا۔
اس سے قبل ستمبر 2023 میں طالبان نے ژاؤ شینگ کا کابل میں چین کے سفیر کے طور پر خیرمقدم کیا تھا۔
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات