اسلام آباد: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں نگراں وزیر داخلہ نے دونوں صوبوں میں سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین اور الیکشن کمیشن کے سینئر حکام، نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز، سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے شرکت کی۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے الیکشن کمیشن کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دی گئی۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ہر صورت انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی اور 8 فروری کو انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اس میں سرخرو ہوگی، سیکیورٹی اداروں نے چاروں صوبوں میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے ہیں، عوام اعتماد کے ساتھ ووٹ کاسٹ کریں، اس الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو واقعات ہوئے ان کا تعلق الیکشن سے نہیں، بلکہ یہ دہشت گردی کے واقعات ہیں، بلوچستان میں کوئی سیاسی پولرائزیشن نہیں، بلوچستان میں ہمارا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے، سیکیورٹی ادارے ملک کی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں۔ وہ جو کچھ کر رہا ہے اس پر اسے فخر ہے۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز