چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام جانتے ہیں کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اگر کوئی حل کر سکتا ہے تو وہ میں ہوں۔
خضدار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ میرے سوا کوئی وفاقی سیاستدان نہیں جو بلوچستان کے دکھ درد کو سمجھتا ہو۔ عوام جانتے ہیں کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اگر کوئی حل کر سکتا ہے تو وہ میں ہوں، ہاں عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو جھکتی نہیں، ہم تمام قوتوں سے لڑنے کے لیے تیار ہیں لیکن عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ پی پی واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو اس کا حق دلا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بچہ ہے ڈر کے مارے پیچھے ہٹ جائے گا۔ جتنے بھی حملے ہوئے، مستونگ، تربت، بولان اور خضدار میں حملے ہوئے، ان کا خیال تھا کہ لوگ خوفزدہ ہوں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا، پی پی شہدا کی، غیرمندوںکی جماعت ہے، جو کسی بھی دہشت گرد کے سامنے سر نہیں جھکا سکتی۔
بلاول نے کہا کہ 8 فروری کو پورے بلوچستان میں تیروں کی بارش ہوگی، پارلیمنٹ میں پہنچا تو عوام جانتے ہیں کہ ان کی آواز بن کر اٹھوں گا۔ وزیر خارجہ بنا تو پوری دنیا میں بلوچستان کی نمائندگی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سندھ میں تین لاکھ گھر بنا کر مستحق لوگوں کو دے رہا ہوں، اسی طرح بلوچستان میں تیس لاکھ گھر بنا کر لوگوں کو مالکانہ حقوق دوں گا۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک