سوات: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والے کے پی کے کے عوام کیسے پھنس گئے۔
نواز شریف نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے کے جال میں کیسے پھنس گئے، ہاتھ اٹھا کر بتائیں یہاں کتنے لوگ ہیں جنہیں 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر ملا؟ خیبرپختونخوا کے لوگ بہت سادہ لوگ ہیں، کیا آپ کو شرم نہیں آتی ان کو دھوکہ دیتے ہوئے؟ عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے گئے؟ عوام کے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا، بعد میں نہ نوکریاں دی گئیں اور نہ ہی کوئی ریلیف۔
انہوں نے کہا کہ میں پورا راستہ دیکھتے آیا ہوں، مجھے تو کوئی ایک بلین ٹری سونامی نظر نہیں آیا ، جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا اور بعد میں نہ نوکری دی اور نہ ہی کوئی ریلیف دیا۔ اس عمل میں آپ نے پرانے پاکستان کو بھی تباہ کر دیا۔
نواز شریف نے کہا کہ میں نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ خاتمہ کیا تھا، پھر بھی آپ اس شخص کے پیچھے لگے، اگرنواز شریف کی حکومت ہوتی تو خیبرپختونخوا سب سے خوبصورت صوبہ ہوتا، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے اسے موقع کیوں دیا۔ وہ اس صوبے سے پنجاب ایکسپورٹ ہوا ہے، آپ اس کے جال میں پھنس گئے اور باقی ملک کو بھی پھنسا لیا ہے۔ اللہ سے معافی مانگیں اور اس رجوع کریں’ جن کو آپ نے پہلے آزمایا ہے ان کو بار بار آزمانا ٹھیک نہیں ہے’ پہلے تو آپ کو چکر دیا گیا ہے’8 فروری کو مجھے نہ چکر دے دینا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت نہ ہونے کے باوجود ٹنل بنائی۔ مجھے بتائیں کہ انہوں نے کیا بنایا؟ ٹنل ہم بنائیں اور ووٹ کسی اور کو دیں۔ ہم سے وعدہ کریں کہ ہم آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔ آئندہ اس قسم کی سازش میں نہیں آؤں گا، مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے تو خیبرپختونخوا کی تقدیر بدل دیں گے۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق