مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سازش کرنے والے تاریخ کے کوڑے دان میں ہیں۔
مینگورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی اہلیہ کے انتقال کی خبر جیل میں ملی، لیکن جب نواز شریف عوام کا دکھ دیکھتے ہیں تو اپنا غم بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے والے آج چھپ چھپ کر دیکھ رہے ہوں گے، بہت سے لوگوں نے آ کر سازشیں کیں اور کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، نواز شریف وطن واپس آئے تو پورا پاکستان مینار پاکستان پر جمع ہو گیا۔
آج نواز شریف جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا ہجوم آتا ہے۔توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سزا کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو چور کہنے والے نے خود کو بڑا چور ثابت کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بچے لندن میں محفوظ ہیں تو کارکنوں کے بچے جیلوں میں کیوں ہیں؟ کارکن جیل میں ہیں تو بنی گالہ میں خاتون کیوں؟ مجھے ریسٹ ہاس منتقل کرنے کی پیشکش بھی کی گئی جسے میں نے ٹھکرا دیا، میں نے جیل میں سہولتیں نہیں مانگیں، عام قیدی کی طرح زندگی گزاری۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ میں اور نواز شریف کسی کے دکھ پر خوش نہیں ہوتے، کسی کو جیل جاتا دیکھ کر خوشی نہیں ہوتی۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں سے پوچھتی ہوں کہ انہیں پیٹرول بم چاہیے یا لیپ ٹاپ؟
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔