فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کیا کسی کو گھر ملا؟ کیا بے روزگاری ختم ہوئی؟ ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جانتے ہیں کہ ہم جو کہتے ہیں اسے کیسے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ممی ڈیڈی والی نہیں ہے ‘کہتے ہیں یہ نوجوان کسی اور کے ساتھ ہے، نہیں، یہ نوجوان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں، میں بس یہی کہوں گا کہ فیصل آباد زندہ باد۔
نواز شریف نے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا کسی کو نہیں ملی۔ یہ ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیے۔
شہباز شریف صاحب! پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے، شہاز صاحب، آپ نے تو میٹرو پرٹرخادیا، یہاں صرف میٹرو بس نہیں اورنج لائن بس بھی ہونی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں دائیں اور بائیں موٹرویز ہیں اور آپ کو کتنی موٹر ویز کی ضرورت ہے؟ آپ نہ کہیں تو بھی ہم بنائیں گے، حکومت میں آکر روٹی، گیس، پیٹرول، چینی اور آٹا سستا کریں۔
بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان پر تنقیدی نشتر برساتے ہوئے کہا کہ حکیم رانا ثنا اللہ نے ایسا علاج کیا ہے کہ نہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک