اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور 85 فیصد بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا۔ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل فنانس مسعود اختر شیروانی نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تمام 859 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی ہے۔ قومی اسمبلی کے لیے سبز بیلٹ پیپرز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔
مسعود اختر شیروانی کے مطابق بیلٹ پیپرز تین سرکاری اداروں میں چھاپے گئے، پرنٹنگ پریس میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈی جی پولیٹیکل فنانس مزید نے بتایا کہ 5 فیصد سنگل کالم، 50 فیصد ڈبل کالم، 30 فیصد تھری کالم، 11.15 فیصد چار کالم، 2.4 فیصد پانچ کالم بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپر کے ساتھ اس مرتبہ فارم45 بھی پرنٹ کرکے بھیجا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ 2024 میں امیدواروں کی تعداد 2018 کے مقابلے میں 54.74 فیصد زیادہ ہے، اسپیشل پیپر کی ضرورت گزشتہ سال کے مقابلے میں 194.75 فیصد زیادہ ہے، پرنٹنگ کے دوران 10 فیصد پیپر ضائع ہوتا ہے، بیلٹ کا سائز کم کرکے خصوصی پیپر کی ضرورت 2400 ٹن سے کم ہو کر 2170 ٹن رہ گئی ہے۔
ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات اور شدید موسم والے علاقوں میں ہوائی جہاز کے ذریعے ترسیل کی جا رہی ہے۔
مسعود اخترشیروانی کے مطابق 33اضلاع کے علاوہ تمام اضلاع کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 16 حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے ہیں۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔