راولپنڈی: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لیے بنایا گیا اور اس میں پوری کوشش کی گئی ہے مجھے ذلیل کیا جائے’ میں آج بھی کہتا ہوں نہ ڈیل کی اور نہ کروں گا مرجاؤں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروںگا۔
عمران خان نے غیر قانونی نکاح کیس میں سزا ملنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں جو سزا مجھے دی گئی وہ آج تک کسی کو نہیں دی گئی جب کہ عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لئے بنایا گیا اور اس میںپوری کوشش کی گئی ہے کہ مجھے ذلیل کیا جائے ۔
عمران خان نے کہا کہ مجھ پر200 کیسز بنائے گئے، آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گیئے ‘میں اب بھی کہتا ہوں کہ میں نے ڈیل نہیں کی اور نہ کروں گا، میں مر جاں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا، جے آئی ٹی بنی لیکن تمام کیسز خارج کر دیے گئے، ایف آئی اے کے پاس شہباز شریف کے خلاف مضبوط کیس تھا اور اسے خارج کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر چار سو حملے ہوئے، ان میں سے کوئی نہیں بولا، اب باہر سے ایک بندہ آیا ہے وہ اپنا کام کرے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version