راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو ہونے والے مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سابق رکن قومی اسمبلی وعدہ معاف گواہ بن گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154 بیانات قلمبند کرائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر بھی شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ۔
اجمل صابر نے اپنے بیان میں کہا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کی گئی۔
گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان، راشد حفیظ اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے کہنے پر کی گئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر اس وقت 9 مئی کے مقدمات میں پولیس کی حراست میں ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو طلب کر لیا ہے۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔