راولپنڈی: عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ عمران خان کے کردار کو داغدار کرنے کی کوشش ہے، بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دیں گے۔
عدت کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ آج ایک بجے سنایا جانا تھا تاہم فیصلہ ساڑھے تین بجے سنایا گیا۔ جوتوقع تھی وہی ہوا’ غیراخلاقی قسم کے الزامات لگائے گئے اور ایک بے ہودہ کیس میں7 سال قید دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جج سے کہا کہ میں نے آپ کے لیے قربانی دی ہے، وہ آپ سے مایوس ہیں۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا نہ سر ہے اور نہ ٹانگیں۔ یہ کیس عون چوہد ری کی خواہش پر بنایاگیا’ مولوی کا فتوی ہے کہ عدت پوری ہوجاتی ہے جب خاتون کہے’ دو دن میں 14، 14 گھنٹے سماعت کر کے کیس مکمل کر لیا اور ہمیں ثبوت پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہنا تھا کہ زبانی فیصلہ دیا گیا اورکاپی نہیں دی گئی، یہ سب سیاسی مقاصد کے لیے کیا جا رہا ہے، یہ سب عمران خان کے کردار پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کا پہلا کیس بھی توشہ خانہ میں تھا۔ ہمیں سزا ملی یعنی جس کی حکومت سازش کے ذریعے گرائی گئی اس کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں صرف پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں انتخابی نشان ہماری پارٹی سے لیا گیا۔ ہم انصاف کے لیے ہائی کورٹ جائیں گے، ہمیں انصاف ملنے کی امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جج کے پاس ججمنٹ نہیں تھی’ ملزمان کے پاس سپریم کورٹ کے فیصلے کی اسٹیڈنگ ہے وہ اس کیس میں لاگونہیں ہوتی’ ہم نے کہا تھا کہ یکم جنوری کو نکاح ہوا اور ایک تقریب میں دعا کے لئے فنکشن کیا ہے ۔ جج نے کہا کہ نکاح نامہ بھی ایکہے، پہلے نکاح نامہ کو مسترد کرتا ہوں اور دوسرے کو جائز سمجھتا ہوں’ تیزی کے ساتھ سزا سنائی گئی اور زیادہ سے زیادہ سنائی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گواہ کا نام نہیں بتا سکتے، ہم نے جج سے کہا کہ گھر کا کوئی اور بندہ لے آئیں، اب عمران خان اور بشری بی بی کو نکاح کرنے کی ضرورت نہیں ہے عدالت نے دوسرے نکاح کو جائز قرار دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم بشری بی بی کو بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل لانے کے لیے درخواست دیں گے، بہت جلد ہائی کورٹ میں درخواست دیں گے، چھٹیاں نہ ہوئیں تو آج ہی درخواست دیں گے کیونکہ بشری بی بی کسی ڈیل کے تحت بنی گالہ نہیں گئیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہاں ہزار سال بھی رہنا پڑے تو رہوں گا، عوام پرامن رہیں اور 8 فروری کو باہر نکلیں۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں