راولپنڈی / کوئٹہ: پاک فوج اور ایف سی نے تربت کے علاقے سمی میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
تربت کے علاقے سمی میں سیلاب کے بعد علاقہ مکین مشکل میں پھنس گئے جس پر پاک فوج نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالا اور 3 فروری کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز اور فرنٹیئر کور ایف سی کے دستے تربت کے سیلاب سے متاثرہ علاقے سمی میں کامیاب ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔
آپریشن کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پھنسے بچوں سمیت 9 افراد کو نکالنا تھا۔ قریبی فرنٹیئر کور (جنوبی بلوچستان)کے کیمپ میں بچائے گئے افراد کو بروقت طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔
پاک فوج اور ایف سی کی بروقت کارروائی پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ مسلح افواج قدرتی آفات میں لوگوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے کسی بھی ابھرتے ہوئے چیلنج کا جواب دینے کے لیے چوکس ہیں۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ