لکی مروت: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کے خلاف قانون حرکت میں آگیا، وہ خود کو مظلوم کہہ رہے ہیں۔
پشاور کے ضلع لکی مروت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک تحریک ہے اور جماعت نے ہمیشہ غریبوں کی نمائندگی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم تمام عبادات ادا کرتے ہیں جو ہم سب کے ذاتی معاملات ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان دشمن ممالک سے کروڑوں ڈالر وصول کیے اور اب وہ ایماندار بن رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت لوگوں کا روزگار ختم کرنے کے ایجنڈے پر ڈٹی ہوئی ہے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا، 50 لاکھ گھر بنانے کے بجائے 50 لاکھ گھر گرادیے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اب جیل میں ہیں، ریاست مدینہ کے نعرے لگا کر اب ریاست کی بھی ان کو سمجھ نہیں آ رہی’ ان سے کوئی پوچھے کہ ریاست مدینہ کسے کہتے ہیں۔
عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں ہمارے خلاف کچھ نہ ہو باقی سب کے خلاف قانون چلایا جائے ، اب ان کے خلاف قانون چلایا گیا ہے تو کہتے ہیں کہ ہم مظلوم ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ پیسہ باہر سے آئے گا ہم خیبرپختونخوا بنائیں گے اور مولانا آپ پیسے خود تقسیم کرنا۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک