راولپنڈی: دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے بین الاقوامی مشن میں شامل پاکستانی فوجی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر)کے مطابق 29 جنوری 2024 کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے دوران جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد طارق شہید (مقامی بدین، سندھ) نے جام شہادت نوش کیا۔ جنہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔
شہید سپاہی کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران اور جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی امن فوج نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض سے لگن کی وجہ سے خود کو ممتاز کیا ہے۔ دنیا بھر میں امن کے لیے اب تک 181 پاکستانی اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اندرون و بیرون ملک ہر محاذ پر پاکستان کی سربلندی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔