جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پانی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج تہذیب کا دشمن جیل میں ہے، آج اس پر ایسے مقدمات بنائے جا رہے ہیں جس کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔
بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں ریاست مدینہ کا علم نہیں، اب جب قانون حرکت میں آیا تو کہتے ہیں جھوٹے مقدمات ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بنوں کے عوام وفادار لوگ ہیں، 60 سال گزرنے کے باوجود بنوں کے عوام کی جمعیت سے وابستگی مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ہمیں حقیرنظرسے دیکھا جا رہا ہے۔ ہم سب مسلمان ہیں۔ بطور مسلمان ہم کلمہ پڑھتے ہیں اور زکو دیتے ہیں۔ امن ہوگا تو جان محفوظ ہوگی’ مال محفوظ ہوگا تو خوشحالی ہوگی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی روز بروز بڑھ رہی ہے، امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ ہمارا آئین کہتا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام ہوگا۔ ہم تعصب کی سیاست نہیں کرتے۔
عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک آدمی آکر یہودی ایجنڈا لے کر آتا ہے، لیکن ہم نے اسے روک دیا، آج اس شخص نے ہماری سالانہ ترقی کو منفی سطح پر پہنچا دیا، یہ شخص پاکستان کو 7 حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا تھا۔
.مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل، بھارت اور امریکا سے پیسے لیے اور ہسپتال بنانے کا بہانہ کرتا ہے ۔ کسی نے پوچھا کہ ریاست مدینہ کیسی ہو گی تو اس نے کہا کہ قانون سب کے لیے ایک ہو گا۔
اس کے علاوہ فضل الرحمان نے کہا کہ آج امریکا میں فوج میں لوگ بھرتی نہیں ہو رہے ، امریکا آج سپر پاور نہیں ہے، وہ افغانستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، جب اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا تو سب پیچھے ہٹ گئے اور میں فلسطینیوں کے پاس پہنچ گیا۔ .
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق