خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں رات گئے دہشت گردوں نے تھانے چودھوان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ناصر محمود نے حملے کی تصدیق کی ہے، یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے میں صرف 3 دن رہ گئے ہیں۔
ناصر محمود نے بتایا کہ سہ پہر تین بجے کے قریب دہشت گردوں نے تھانہ چودھوان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ6 اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انسپکٹر جنرل(آئی جی)خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 سے زائد دہشت گردوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا، فائرنگ کا تبادلہ ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ رات گئے حملے کے دوران حملہ آوروں نے تھوڑی دیر کے لیے تھانے کا کنٹرول سنبھال لیا۔درابن میں پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک انیس الحسن نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کے بعد عسکریت پسندوں نے دستی بموں سے حملہ کیا، جس سے پولیس کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔پولیس لائن کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں محمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، صفدر، اے ایس آئی کوثر، محترم سید، رفیع اللہ اور حمید الحق شامل ہیں۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا جسٹس (ریٹائرڈ) سید ارشد حسین شاہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے صوبے میں امن کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، حکومت اور پوری قوم پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے 10 پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گرد ملک کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مرتضی سولنگی نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور وطن عزیز کی خاطر ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی کے آفیشل اکانٹ پر بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے ہی ہے، دہشت گردوں کی نرسریاں تباہ کرنے سے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو سکون ملے گا۔ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
منگل, جولائی 1
تازہ ترین
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب
- نایاب زمینوں پر چین کے برآمدی کنٹرول عالمی سلامتی، تجارتی استحکام کی خدمت کرتے ہیں۔
- چین ہمیشہ ایشیا پیسفک میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
- چین جو ایک ترقی پذیر ملک ہے، کاربن میں کمی کے لیے پرعزم کیوں ہے؟
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی