اسلام آباد: کشمیر پر بھارتی قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔
آج سے 76 سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جبرا تسلط قائم کیا تھا، 76سال گزرنے کے باوجود مظلوم کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیاں جاری ہیں اور ہر سال ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے شہید کیا جاتا ہے۔ فوجی قتل عام کے باوجود بھارت آج تک کشمیریوں کے مضبوط عزائم اور حوصلے پست نہیں کر سکا۔
لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے اور جلوس نکالے جاتے ہیں ۔یوم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز 1990 میں ہوا جب اس وقت کے امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک دن مقرر کرنے کا مشورہ دیا۔
.1990 کی دہائی سے اب تک بھارت نے گزشتہ 33 سالوں میں آزادی کا مطالبہ کرنے پر 96 ہزار 285 کشمیریوں کو شہید کئے ہیںاور ایک لاکھ 70ہزار کے قریب کشمیری شہریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیںجب کہ کھربوں روپے کی املاک ضبط کرنے سمیت ایک لاکھ سے زائد کاروباری مراکز اور مکانات جل چکے ہیں۔
5 اگست 2019 کو بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، پانچ سال کے دوران مزید 842 کشمیری شہید، 2 ہزار 396 زخمی اور 22 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو قید کیا گیا
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز