بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہو سکتا۔سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نواز شریف پر انتخابات کے دوران گڑبڑ کرنے کے لیے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔
بلاول بھٹو نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے اتحاد نہیں ہوسکتا، مسلم لیگ (ن) امیرالمومنین کے خواب دیکھنے والی جماعت بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ کچھ سیاسی جماعتیں ہیں جو جیتنے پر مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گی، اس لیے مجھے اطلاعات ملی ہیں کہ نواز شریف انتظامیہ پر گڑبڑ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں میاں صاحب کو خبردار کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے، مجھے امید ہے کہ نواز شریف کے دبا ؤکے باوجود نگران حکومت اور انتظامیہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن ہر ممکن حد تک صاف اور شفاف ہونے چاہئیں، میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے حامیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں 13 فروری کے بعد ضمانت مل جائے گی، اس دوران 8 فروری گزر جائے گی، سیاسی حامیوں کی گرفتاری فوری روک دی گئی ہے۔ ہم نے ماضی میں اس سے زیادہ سخت اور مشکل حالات دیکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہا ہوںپیپلز پارٹی جیتے اور حکومت بنائے’ دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد نہیں کریں گے، اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی جمہوریت کے ارتقا پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے سیاستدانوں کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور سیاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لیے مسلم لیگ(ن) سے اتحاد کرنا بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ووٹ کو عزت دینے والی مسلم لیگ(ن) نہیں رہی، یہ آئی جے آئی والی اور امیر المومنین بننے کا خواب دینے والی مسلم لیگ ن ہے ‘ہمارے لیے ان کے ساتھ چلنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔
نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کب تک ہم بار بار یہی شکلیں دیکھتے رہیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ اس ملک کی قیادت اور دیکھ بھال ایک نئی نسل کو منتقل کر دیں ۔
اتوار, فروری 9
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق