امریکہ نے مشرق وسطی میں مزید حملوں کا عندیہ دیا ہے۔
وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا مشرق وسطی میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو نشانہ بنانے کے لیے مزید حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ہم اس سلسلے میں مزید حملوں اور دیگر اقدامات پر بھی غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر مزید حملوں کا مقصد یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جب ہماری افواج پر حملہ کیا جائے گا اور ہمارے لوگ مارے جائیں گے تو امریکہ جواب دے گا۔
دریں اثنا ایک سوال کے جواب میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے اندر حملے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ امریکی فوج اس حوالے سے محتاط رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں عراق، شام اور یمن میں حملے کیے ہیں، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جب کہ امریکا کے ساتھ مل کر برطانیہ نے بھی حوثیوں پر حملے کیے تھے۔
پیر, مارچ 17
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔