لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ شیر کی صحیح جگہ پنجرہ ہے۔
مال روڈ لاہور پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عالم اسلام کی بدقسمتی ہے کہ دو ارب مسلمان ہزاروں ٹینکوں اور جہازوں کی موجودگی کے باوجود گزشتہ 76 سالوں سے کشمیری بھائی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ہم اللہ سے وعدہ کرتے ہیں کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو ووٹ دینا کشمیریوں اور فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے، انہوں نے حکومت میں رہتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے کیا کیا، تیر اور شیرکو ووٹ دینے کا مطلب کرپشن کو ووٹ دینا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ہم قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے اور سود ی نظام کا خاتمہ کریں گے، آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیں گے، ہر بچے کو تعلیم دیں گے اور ہر نوجوان کو روزگار دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری کے پاس ناجائز دولت نہ ہوتی تو وہ کونسلر نہ بنتے۔ انہوں نے کراچی اور اندرون سندھ کو تباہ کیا ہے۔
بدھ, اپریل 16
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔