راولپنڈی/مظفرآباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور کسی بھی قسم جارحیت کا جواب مضبوط قومی عزم اور فوجی طاقت سے دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، اس کے علاوہ آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
اس موقع پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوں نے فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں، بلند حوصلے اور موثر ردعمل کی تعریف کی۔آرمی چیف اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے وزرائے اعظم نے مظفر آباد میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اعلامیہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کے سامنے کشمیریوں کا استقامت غیر متزلزل ایمان مثالی ہے۔llojk میں پیدا ہونے والے انسانی اور سلامتی کے بحران سے علاقائی امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارت غیر قانونی انتظامی اور یکطرفہ طور پر سخت قوانین نافذ کرکے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے’ اس طرح کی سازشیں کشمیری عوام کے اپنے جائز مقاصد کے حصول کی خواہش اور حق خود ارادیت کی تڑپ کودبا نہیں سکتیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی جارحیت یا علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا مضبوط قومی عزم اور فوجی طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔ "پاک فوج خطرات کے مکمل اسپیکٹرم سے بخوبی آگاہ ہے اور موثر جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا بھی ذکر کیا جس نے اب ہماری سرزمین پر انفرادی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے، جس سے اس کی جعلی اسناد بے نقاب ہو رہی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں