اتوار, دسمبر 15

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں سے گفتگو کے خصوصی سیشن میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان مختلف قسم کے انسان ہیں، ٹیم میں ہر کوئی انہیں جنتی کہہ کر پکارتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رضوان کی وجہ سے ٹیم میں ہر کوئی باجماعت نماز پڑھتا ہے، وہ ٹیم میں ہر کسی کے لیے مددگار ہے، ٹیم میں کسی کو کوئی مشورہ چاہیے تو وہ رضوان کے پاس جاتا ہے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کے حوالے سے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ رضوان نے میرے لیے دل سے دعا کی تھی کہ میں جلد شادی کروں اور اس کے بعد میں نے حقیقت میں شادی کرلی۔
دوسری جانب شادی کے ایک سال کے تجربے کے حوالے سے شاہین کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے سب کچھ بہت اچھا رہا، شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اور پتہ نہیں ایک سال کیسے گزر گیا، اللہ نے مجھے ایسی شریک حیات جو ہر وقت میرا ساتھ دیتی ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version