اسلام آباد: اوگرا نے 2 فروری سے سوئی ناردرن کے لیے 35.1 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے 8.5 فیصد ٹیرف میں اضافہ کر دیا ہے۔اوگرا نے اضافے کا نوٹیفکیشن منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت 1238.68 روپے سے بڑھا کر 1673.82 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کو صارفین سے 180 ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔
سوئی سدرن کی گیس کی اوسط قیمت 1350.68 روپے سے بڑھا کر 1466.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔ سوئی سدرن کو صارفین سے 48 ارب روپے مزید وصول کرنے کی اجازت دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا سوئی کمپنیوں سے گیس چوری کی شرح کم کرنے میں ناکام رہا۔
اوگرا کے مطابق سوئی کمپنیوں نے گیس چوری کم کرنے کے لیے اوگرا کو ٹھوس پلان پیش نہیں کیا اور رواں مالی سال سوئی ناردرن کو گیس چوری کی وجہ سے 14 ارب 77 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
حکومت نے یکم جولائی سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس لگانا شروع کر دیا تھا اور حکومت نے ہدایت کی تھی کہ لیوی کو صارفین پر منتقل نہ کیا جائے۔
سوئی ناردرن کو کرک میں دفتر کھولنے کی اجازت بھی دی گئی جس کے لیے سالانہ 10 کروڑ روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔
اتوار, مارچ 16
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔