اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں، اس لیے وہ کسی عام قیدی کی طرح اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنا چاہتی ہیں۔ سیاسی کارکن جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل منتقلی مساوی حقوق کے خلاف ہے۔
بشری بی بی نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ 31 جنوری کو صبح 10 سے رات 9 بجے تک اڈیالہ جیل میں انتظار کرنے کے بعد انہیں سب جیل منتقل کیا گیا۔
بشری بی بی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن اور انتظامیہ کے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave A Reply

Exit mobile version